پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کے لیے ادویات نایاب ہوگئیں

لاہور میں کینسر کے مریضوں کی مشکلات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات نایاب ہوگئیں۔ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری اسپتالوں میں رجسٹرڈ کینسر کے چھ ہزار مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی ایل میں شامل نام 180 دن بعد خودبخود ختم ہو جاتا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

بلڈ کینسر کی ادویات کی کمی

سما ٹی وی کے مطابق بلڈ کینسر کے مریضوں کیلئے دوائی روکسولیٹنیب اور ایورولیمس بھی سرکاری اسپتالوں میں موجود نہیں ہے۔ طویل مدت کینسر کے علاج کی دوا نیلوٹینیب کی خریداری کے باوجود سپلائی نہ ہونے کے باعث مریض پریشانی کا شکار ہیں۔ ادویات کی عدم دستیابی کا نتیجہ یہ ہے کہ مریض مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہباز شریف کے دور میں بلڈ کینسر کے مریضوں کا مفت علاج شروع کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت کا موقف

محکمہ صحت پنجاب نے سماء کی خبر پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ کینسر کی خریدی ایک دوائی کے ٹیسٹ جاری ہیں۔ ٹیسٹ مکمل ہونے پر ادویات کی سپلائی ہوگی۔ دیگر دو ادویات پر کمیٹی مزید ادویات کا تجزیہ کر رہی ہے۔ 8 ادویات کا جائزہ لینے کے باعث دیگر دو ادویات نہیں خریدی گئی ہیں، کمیٹی کے فیصلہ کرنے پر باقی ادویات کی خریداری کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...