ملک و قوم کی حفاظت کے لیے کوشاں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشنز میں 18 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں: افغان طالبان کمانڈر
سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے بہادر جوانوں کو سلام جو جان پر کھیل کر عوام کی حفاظت کرتے ہیں۔
قوم کی حفاظت کے لیے دعا
انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم کی حفاظت کے لیے کوشاں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔








