اب شہری گھر بیٹھے پنجاب بھر کی جیلوں میں ملاقات کی آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں
آن لائن ملاقات کی سہولت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اب شہری گھر بیٹھے پنجاب بھر کی جیلوں میں ملاقات کی آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حساس ادارے کے دفاتر پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 6 دہشتگرد گرفتار
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کا مشن لیے چیئرمین وزیراعلی پنجاب ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا منان خان کی صدارت میں محکمہ داخلہ پنجاب میں اہم اجلاس ہوا۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورک، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جوڈیشل کمپلیکس لاہور اور ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کی تعمیر پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہاڑی: ریسکیو 1122 نے سیلاب میں پھنسے 5 افراد کو بچا لیا
ملاقات ایپ کا آغاز
اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسیران سے ملاقات کی آن لائن بکنگ کیلئے ’’ملاقات ایپ‘‘ متعارف کروائی اور مختصر وقت میں اب تک 1200 افراد آن لائن ملاقات کی سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی انتظامیہ کی روایتی غفلت ایک اور بچے کی جان چلی گئی
جیل انڈسٹریز میں بہتری
اجلاس کو بتایا گیا کہ جیل انڈسٹریز میں اسیران کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کا جدید نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ تمام پراڈکٹس پریزن ویب سائٹ کے علاوہ دراز پر آن لائن دستیاب ہیں اور قیدیوں کو ان کی محنت کا معاوضہ شفاف انداز میں فراہم کرنے کا نظام وضع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید بی بی کا وژن مشعل راہ، رہنمائی لیکر جمہوریت مضبوط کریں گے: صدر زرداری
قیدیوں اور اسٹاف کی فلاح وسلامتی
چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز کے تحت قیدیوں اور پریزن اسٹاف کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ اب شہری گھر بیٹھے پنجاب بھر کی جیلوں میں ملاقات کی آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں۔ رانا منان خان نے ہدایت کی کہ تمام جیل سپرنٹنڈنٹس روزانہ صبح 10 سے 11 بجے کھلی کچہری لگائیں اور قیدیوں کے لواحقین سے ملاقات میں ان کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ ’’نفرت جرم سے، مجرم سے نہیں‘‘ کے اصول پر پالیسی سازی کر رہے ہیں۔
تربیت اور بہتری کے اقدامات
چیئرمین ٹاسک فورس نے کہا کہ بہتر ماحول اور تربیت کی فراہمی سے مجرمان کی اصلاح کیلئے مصروف عمل ہیں۔ جیل خانہ جات کے وارڈرز اور لیڈی وارڈرز کو ہوم ڈسٹرکٹس میں تعینات کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔








