پاکستانی سنوکر ٹیم نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی
پاکستانی سنوکر ٹیم کی شاندار فتح
مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سنوکر ٹیم نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی۔ مسقط میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ٹیم پاکستان نے میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے بھارت کے خلاف 3 سے فتح اپنے نام کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقرارالحسن سے علیحدگی کی افواہوں پر فرح یوسف نے خاموشی توڑ دی
میچ کی تفصیلات
پاکستانی پلیئر اسجد اقبال اور محمد آصف کی جوڑی نے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کی ٹیم کو مات دی۔ محمد آصف نے دونوں سنگلز جیتنے کے ساتھ ساتھ ڈبل کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ پہلے سنگل میں پنکج ایڈوانی نے اسجد اقبال کو شکست دے کر برتری حاصل کی، لیکن دوسرے سنگل میں محمد آصف نے راجیش دامانی کو ہرا کر مقابلہ برابر کردیا۔
مقابلہ کی نتیجہ
ریورس سنگل میں محمد آصف نے پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر بھارت پر برتری حاصل کی، جبکہ ڈبلز میں پاکستانی پلیئرز کامیاب رہے۔








