کراچی میں پولیس افسر کی 22 سالہ بیٹی کی کنپٹی پر گولی لگی لاش برآمد
کراچی میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں فلیٹ سے نوجوان لڑکی کی کنپٹی پر گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور: میڈیا میں مودی حکومت کے تماشے کے سوا کچھ نہیں تھا۔۔۔ بھارتی خاتون رکن پارلیمنٹ کی ’’دبنگ‘‘ تقریر
پولیس کی ابتدائی کارروائیاں
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر میمن گوٹھ میں واقع فلیٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کو سیل کر کے کرائم سین کو طلب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پوتوں کی لڑائی چھڑوانے کے دوران فائرنگ سے 85 سالہ دادا جاں بحق
متوفیہ کی شناخت اور واقعے کی نوعیت
ایس ایچ او میمن گوٹھ جاوید ابڑو نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ ثمرین دختر واجد کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ اس کی کنپٹی پر گولی لگنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول اپنے قبضے میں لے لیا ہے جو کہ متوفیہ کے والد کا بتایا جاتا ہے۔
ورثا کی جانب سے معلومات
ورثا نے پولیس کو بتایا کہ ثمرین نفسیاتی مسائل کا شکار تھی۔ اس کا والد پولیس افسر ہے جو کہ لاڑکانہ میں تعینات ہے۔ اس واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے۔








