ٹیرف اور سرمایہ کاری سے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: دہشتگردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
ملکی اقتصادی کامیابیاں
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 8 میں سے 5 جنگوں کو براہ راست ٹیرف کے ذریعے روکا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کی طلبی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
سٹاک مارکیٹ کی بلندی
انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔
امریکا کی خوشحالی کا دور
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے سبب یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولتمند، طاقتور اور معزز دور ہے۔








