انتخابی شیڈول کے اعلان تک ہمارا کوئی امیدوار نہیں: حافظ نعیم
حافظ نعیم الرحمان کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوتا جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار نہیں، ہماری جماعت میں جو چلے گا وہ نظام کے تحت چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا: فیلڈ مارشل
خارجہ پالیسی پر زور
روزنامہ جنگ کے مطابق لاہور میں بدل دو نظام کے اجتماع عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے، امریکا سمیت کسی ملک کو ڈاکا ڈالنے کا حق نہیں، ہمارا اختلاف بھی وقار کے ساتھ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں،بیرسٹر امجد ملک
فلسطین اور کشمیر کی حمایت
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حمایت کریں اور پوری قوم کو اس پر ساتھ لے کر چلیں، کشمیر کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کشمیر کا ہے، کشمیر اور فلسطین ہماری ڈیڈ لائن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے ’’حق دو لیاری کی عوام کو‘‘ کے نام سے مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا
خواتین کے حقوق
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ خواتین کے حقوق کی بات نہیں کرتے، موقع ملا تو ہر خاتون کو وراثت میں حق دلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے کارکن مطالبہ کرتے ہیں کہ احتجاج کی تاریخ دیں: بیرسٹر سیف
عوامی مسائل پر توجہ
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ٹھیکیداری نظام میں خواتین کو حقوق نہیں دیے جاتے، حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
موجودہ نظام کی تنقید
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موجودہ نظام جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں کو عزت دیتا ہے، 2015ء سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، غیر جماعتی الیکشن کی بات کرنے والے چاہتے ہیں کہ ہر یو سی میں ہارس ٹریڈنگ ہو۔








