وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل آ گیا
وزیر اطلاعات کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت کسی بھی ایسے شہر میں ایک بھی ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی انتخابات جاری ہیں۔ مریم نواز نے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سفری پابندیاں: پی آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کو 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان
سہیل آفریدی کے الزامات
عظمٰی بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو چھپانے اور اپنی سیاسی سبکی سے توجہ ہٹانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب پر الزامات لگا رہے ہیں۔ سہیل آفریدی خود اپنے لیڈر کی روش پر چلتے ہوئے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہیل آفریدی کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں آئینی ترمیم کے مسودے سے اتفاق نہیں، معاملے کو پیر تک روکا جائے، پی ٹی آئی رہنما کا بیان
دھمکیوں کی سیاست کا ذکر
وزیر اطلاعات نے نشاندہی کی کہ سہیل آفریدی نے خود سرکاری افسران کو ’’کل کا سورج نہ دیکھنے‘‘ جیسی کھلی دھمکیاں دیں، جس کی ویڈیوز اور بیانات عوام کے سامنے موجود ہیں۔ ایسے بیانات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دھونس اور دھمکیوں کی سیاست تحریک انصاف کا مستقل وطیرہ ہے۔ حیرت انگیز طور پر سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، لیکن اس کے باوجود وزیراعلیٰ پر بے تُکی تنقید کر رہے ہیں۔
مریم نواز کی عوامی خدمت
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی عوامی خدمت کا دائرہ انتخابی سیاست سے بالاتر ہے۔ مریم نواز کے 90 سے زائد ریکارڈ ترقیاتی منصوبے کسی ضمنی الیکشن کے محتاج نہیں۔ پنجاب کے عوام مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر اعتماد رکھتے ہیں اور خود سے پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں۔








