گورنر خیبر پختونخوا نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کرلیں۔
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلیٰ حکام سے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: امن کے لیے ریسرچ ناگزیر، یونیورسٹیاں دو قومی نظریہ کی پاسبان ہیں: ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیمینار کا اعلامیہ جاری، پاک فوج کو خراج تحسین
حملے کی مذمت
روزنامہ جنگ کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی 9 مئی کے 35 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
پولیس اور فورسز پر فخر
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنی پولیس، ایف سی اور فورسز پر فخر ہے، سپاہیوں نے شہادتیں پیش کر کے اسلام، ملک اور انسانیت کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں گے: بلاول بھٹو
حملے کی ناکامی
واضح رہے کہ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیدیا، عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل
بہادری کی مثال
ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جوانوں نے بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا، فیڈرل کانسٹیبلری کے تین اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
خودکش حملہ آوروں کی کارروائی
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا، جبکہ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہوئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت
انہوں نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔








