جوئے کی پروموشن کا مقدمہ، یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظور
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپلیکشنز کی پروموشن کے مقدمے میں ملوث یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ
مقدمہ کی سماعت
لاہور ہائیکورٹ میں جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سعد الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔
ضمانت کی شرائط
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ نیشنل کریمنل کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔








