افغان ایئرلائن کے پائلٹ نے طیارہ غلط رن وے پر اتارلیا، دہلی ائرپورٹ بڑے حادثے سے بچ گیا

طیارے کا حادثہ: افغانستان کی ائیرلاین کی بچت

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی سرکاری ائیرلائن آریانا افغان ائیرلائنز کا طیارہ دہلی ائیرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا. ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کے روز کابل سے آنے والے افغان طیارے نے دہلی کے اندرا گاندھی ائیرپورٹ کے اس رن وے پر لینڈنگ کی جو صرف اُڑان بھرنے (ٹیک آف) کے لیے مخصوص تھا۔ خوش قسمتی سے اس وقت اس رن وے سے اُڑان کے لیے کوئی طیارہ تیار نہیں تھا جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران کبڈی کا کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

تحقیقات کا آغاز

بھارتی ایوی ایشن حکام نے ائیر ٹریفک میں ممکنہ کوتاہیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہےکہ ائیر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے ہدایات میں کوئی غلطی نہیں ہوئی تھی اور پائلٹ کو صحیح رن وے پر لینڈ کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ بھارتی ایوی ایشن کے ایک اہلکار کے مطابق اس حوالے سے جب افغان پائلٹ عبدالمعروف سکندری سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے تکنیکی خرابی اور خراب حد نگاہ کو واقعے کا سبب قرار دیا۔ کاک پٹ عملے کے بیان کے مطابق پائلٹ کو غلط رن وے پر لینڈنگ کا علم تب ہوا جب جہاز رن وے پر اتر چکا تھا۔

پاکستان کے ساتھ فضائی راہداری

خیال رہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں بند ہونے کے بعد طالبان حکام بھارت کے ساتھ فضائی راہداری کو زیادہ فعال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ انہیں تجارت کے لیے پاکستان پر انحصار ختم کر دینا چاہیے اور متبادل راستوں کو اپنانا چاہیے۔ آریانا افغان ائیرلائنز نے بھارت سے تجارتی مصنوعات کی درآمد و برآمد کے کرائے بھی کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...