اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی
اوگرا کی گیس قیمتوں میں کمی کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ اوگرا نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کی اوسط قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان بچوں سے موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر شوٹنگ پر پہنچ گئے
نئی قیمتوں کی تفصیلات
ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس قیمت میں 8 فیصد کمی تجویز کی گئی ہے۔ سوئی نادرن کے لیے کمی کے بعد گیس کی قیمت 1804 روپے 8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ سے جیکب آباد تک لائن چھوٹی پٹری پر بنی ہوئی تھی، جیکب آباد تک جانے کا نسبتاً مختصر راستہ نکل آیا،چونکہ اس لائن کو دریا کے پار نہیں جانا تھا۔
وفاقی حکومت کی مشاورت
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے ایڈوائس آنے کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے سلیب کے حساب سے گیس کی قیمتوں پر ایڈوئس مانگی گئی ہے۔
صارفین کو فائدہ
ذرائع اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے منظوری ہونے کی صورت میں صارفین کو فائدہ منتقل ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 40 روز میں اوگرا کو جواب دینے کی پابند ہے بصورت فیصلہ خود بخود لاگو ہو جائے گا۔








