پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان
پنجاب میں امتحانات کا شیڈول
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتحانات کا آغاز 5 مئی 2026 سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فطرت توازن، صبر اور حوصلے کا سبق دیتی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ’’ایکس ‘‘ پر پیغام
نئے سیشن کی داخلہ پالیسی میں تبدیلی
ہم نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے سیشن کے لیے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کردی گئی ہے، اپ ڈیٹ شدہ اسکول کیلنڈر اور نصاب میں ترمیمات کی بھی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی گریڈ 21 میں ترقی
نئے تعلیمی سال کا آغاز
نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا، سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم 5 اپریل سے کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر جنت مرزانے پاک بھارت تعلقات کے سوال پر کیا جواب دیا ؟
اساتذہ کی معاوضے کی عدم ادائیگی کا مسئلہ
دوسری جانب میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
لاہور تعلیمی بورڈ نے اسٹاف کی چھٹیاں بند کر دیں، 7 ماہ گزرنے کے باوجود امتحانات کی نگرانی پرمامور ہزاروں اساتذہ کو معاوضہ نہیں ملا تھا۔
ادائیگیوں کا عمل تیز کیا گیا
لاہور تعلیمی بورڈ نے سپروائزری سٹاف کو ادائیگیوں کا عمل تیز کر دیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ جن اساتذہ کو ادائیگیاں نہیں ہوئیں ان کے بینک اکاؤنٹس درکار ہیں، بورڈ اسٹاف معاوضے سے محروم سپروائزری سٹاف کو ادائیگیاں کرے گا۔








