سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
سعودی چیف آف جنرل سٹاف کا دورہ راولپنڈی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: سفیر پاکستان کا العین میں شیخ تہنون بن محمد میڈیکل سٹی (STMC) اور سلمیٰ بحالی مرکز کا دورہ
بین الحکومتی بات چیت
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے عالمی، خطے کی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر تبادلۂ خیال کیا اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین متعارف کرادیے
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون
جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کو سراہا۔
تحسین اور گارڈ آف آنر
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پاکستان، سعودی عرب سٹریٹیجک تعلقات مضبوط کرنے میں خدمات کو سراہا۔ اس سے قبل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔








