لاہور قلندرز کی پی ایس ایل میں مزید 10 سالہ توسیع، ہائی پرفارمنس سینٹر کا بڑا منصوبہ بھی اعلان

لاہور قلندرز کا شاندار جشن

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے چیمپئن لاہور قلندرز نے اپنے 10 سال مکمل ہونے پر شاندار کامیابیوں کی ایک دہائی کا جشن مناتے ہوئے پی سی بی کی جانب سے پیش کی گئی اگلے 10 سال کی توسیع کی پیشکش قبول کرلی ہے، جس کے بعد فرنچائز آئندہ دہائی میں بھی پی ایس ایل کا حصہ رہے گی۔ آزاد ماہرین EY MENA کی جانب سے کی گئی انڈیپنڈنٹ ویلیوایشن میں لاہور قلندرز کو کل کارکردگی اور تنظیمی صلاحیت کی بنیاد پر پی ایس ایل کی سب سے قیمتی ٹیم قرار دیا گیا ہے، جو فرنچائز کے دیرپا ترقیاتی ماڈل اور اس کے مضبوط ڈھانچے کا اعتراف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری

کامیابی کی داستان

لاہور قلندرز نے گزشتہ چار میں سے تین پی ایس ایل ٹائٹلز جیت کر مسلسل اعلیٰ معیار کی کرکٹ پیش کی ہے۔ فرنچائز نے نہ صرف نوجوانوں کی تربیت اور مداحوں سے روابط میں اہم سرمایہ کاری کی ہے بلکہ ملکی و غیر ملکی سطح پر کرکٹ کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ ’ڈیکیڈ آف گلوری‘ تقریب میں کپتان شاہین آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف اور سلمان مرزا سمیت قلندرز فیملی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی گیومور ماکونی اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کی خصوصی شرکت نے دونوں اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کو مزید تقویت دی۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں امن اور سکیورٹی کا قیام نہایت ضروری، خود مختاری کا احترام کرنا چاہئے: پاکستان

مقامی اور بین الاقوامی شراکت داری

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا، جو شائقین میں ’’قلندرز کا سکندر‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے بھی اس تعاون کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سری لنکن اسٹارز بھنوکا راجپاکسا اور گزشتہ سیزن کے فائنل کے ہیرو کُشل پریرا کی شرکت نے تقریب میں بین الاقوامی رنگ بھر دیا۔ تقریب میں کیپیٹل اسمارٹ سٹی اسلام آباد (زاہد رفیق گروپ) کے اشتراک سے لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے بڑے توسیعی منصوبے کا اعلان بھی کیا گیا، جو پاکستان میں فرنچائز کا تیسرا ہائی پرفارمنس سینٹر ہوگا۔ اس سے قبل کامیاب سینٹرز لاہور اور کراچی میں قائم ہیں۔ چیئرمین زاہد رفیق نے کہا: "لاہور قلندرز کے نام سے ہائی پرفارمنس سینٹر کی تعمیر صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ ایسی وراثت کی بنیاد ہے جہاں ٹیلنٹ کو مواقع ملیں اور پاکستان کے مستقبل کے ستارے دنیا میں چمکیں۔"

آنے والے وقت کی امیدیں

لاہور قلندرز کے مالک و سی ای او عاطف نعیم رانا نے اپنے پیغام میں کہا: "قلندرز ہمیشہ ایک ٹیم سے بڑھ کر ایک تحریک رہی ہے۔ تین ٹائٹلز، بین الاقوامی شراکت داریاں، اور نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہماری پہچان ہیں۔ اگلی دہائی میں ہمارا سفر مزید پُرعزم اور اثر انگیز ہوگا۔"

فرنچائز کے مالک و سی او او ثمین رانا نے کہا: "دس سال مکمل ہونا پوری قلندرز فیملی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ہماری مستقل مزاجی، واضح مقصد اور مضبوط سسٹم ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔ نئی دہائی میں ہمارا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔"

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...