سرکاری مکانوں میں رہائش پذیر یا منتظر وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری مکانوں میں رہائش پذیر یا منتظر وفاقی ملازمین کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں سابق اہم پولیس افسر کا قتل، بیوی کی گوگل سرچ ہسٹری کا جائزہ لیا گیا تو معمہ ہی حل ہو گیا، حیران کن انکشاف
ترمیمی رولز کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزارت نے ڈی جی اسٹیٹ آفس کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ اکو موڈیشن ایلوکیشن رولز 2002 میں ترمیم کردی گئی ہے، جس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرانسفر ہونے والے وفاقی ملازمین کو مکان کی تبدیلی کا استحقاق ختم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں، جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے
جنرل ویٹنگ لسٹ کی اہمیت
اب ٹرانسفر ہونے والے ملازم کو جنرل ویٹنگ لسٹ میں رجسٹریشن کراکے اپنی باری کا انتظار کرنا پڑے گا۔
سابقہ نظام کی خامیاں
اس سے قبل دوسرے شہر سے تبدیل ہوکر آنے والے ملازمین تبدیلی کے نام پر مکان الاٹ کرا لیتے تھے جس سے ان سے سینئر کا استحقاق مجروح ہوتا تھا، جو طویل عرصے سے جنرل ویٹنگ لسٹ پر انتظار میں ہوتے تھے۔ نئی ترمیم سے اس نا انصافی کا ازالہ ہو جائے گا۔








