پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز 2 مقدمات میں اشتہاری قرار
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کی موثر کارروائی، بھارتی چوکیاں تباہ
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 28 فروری کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے 150 مردوں کے ساتھ جسمانی تعلق بنایا — آدمی کا مذہبی گرو کے سامنے شرمناک اعتراف
عدم حاضری کی وجہ سے اشتہاری قرار
شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی کارروائی
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔








