مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
نئی دہلی میں مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اننگز میں 19 چھکے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑدیا
سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دورہ منسوخ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا دورۂ بھارت ملتوی کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں کچھ نہیں کرتا، یہ سب اللہ کا کرم ہے، انڈر ۱۹ ایشیا کپ میں کامیابی کے بعد مینٹور سرفراز احمد کا بیان
مجوزہ دورہ کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اس سال کے آخر میں بھارت کا دورہ کرنا تھا جس دوران ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر قیادت سے ملاقات ہونا تھی۔
ماضی کے دورے کی منسوخی
اس سے قبل نیتن یاہو نے ستمبر میں ہونے والا ایک روزہ دورہ بھارت بھی منسوخ کیا تھا، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم آخری بار سال 2018 میں بھارت کے دورے پر آئے تھے۔








