پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت
عدالت کی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انشاءاللہ آج کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا اور جس کو یہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں وہ جلسہ تو ہوگا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
پراپرٹی اور شناختی دستاویزات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔
سماعت کی تفصیلات
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔








