طلبا کے لیے خوشخبری، پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحانات کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات 2026 کے لیے داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کو نہیں سوچتا، سلیکشن کمیٹی کی بھی اپنی اتھارٹی ہے: محمد رضوان کی لاہور میں پریس کانفرنس
نوٹیفیکیشن کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 3 مارچ 2026 کو ہوں گے۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 23 دسمبر ہوگی۔ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 6 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فیس آن لائن جمع ہوں گی اور طلبہ کے لیے ب فارم فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
طلبہ کے لیے سہولیات
داخلہ فیس کی تاریخ میں توسیع کے فیصلے سے صوبے بھر کے طلبہ کو مزید سہولت میسر آئے گی، خصوصاً ان امیدواروں کو جو ابھی تک اپنے داخلہ فارم مختلف وجوہات کے باعث جمع نہیں کرا سکے تھے۔








