وزیر اعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ سے ملاقات، اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بادشاہ حمد بن عیسیٰ کی ملاقات
مناما (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن و رینوویشن کام کا آغاز، صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے افتتاح کیا
تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت

بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دیرینہ دفاعی شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا رحیم یار خان میں پولیس چوکی پر حملے میں 5 ایلیٹ فورس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
آرڈر آف بحرین کا اعزاز
بحرین کے بادشاہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آرڈر آف بحرین پیش کیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ بادشاہ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو بتایا کہ بحرین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے گرفتار کیا گیا تو سینیٹر عرفان صدیقی میرے بچوں کے لیے کھانا لایا کرتے تھے، سینیٹر فلک ناز چترالی
ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد سے ملاقات
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین پہنچنے پر وہاں کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ مناما میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پُرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔








