ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں خوفناک آگ، 36 افراد ہلاک، 279 لاپتہ
ہانگ کانگ میں ہولناک آگ
ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تائی پو کے رہائشی علاقے میں واقع وانگ فُک کورٹ کی بلند و بالا رہائشی عمارتوں میں لگنے والی ہولناک آگ میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جب کہ 279 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق آگ کو ہانگ کانگ کی تاریخ کے سنگین ترین واقعات میں شمار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوان فصلوں کی بہتر پیداوار کے لیے چین میں کاشتکاری کی مہارتیں سیکھنے میں مشغول
ریسکیو آپریشن کی صورتحال
بی بی سی کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 800 سے زائد فائر فائٹرز موقع پر موجود ہیں، اور ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جون لی نے تصدیق کی ہے کہ آگ آہستہ آہستہ قابو میں آ رہی ہے۔ تاہم رات کے باعث ریسکیو آپریشن میں مسلسل مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
مقامی کونسلر کے مطابق متعدد رہائشی اپنے پیاروں سے رابطہ نہ ہونے پر حکام سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ عمارتوں کے اندر پھنسے افراد کی تلاش کے لیے فائر فائٹرز بلند منزلوں تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ۔۔۔ ایک اور لوٹ مار کی کہانی
آتشزدگی کی شدت
آگ کو لیول فائیو یعنی سب سے شدید درجے کی آتشزدگی قرار دیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ میں اس سطح کی آخری آگ 17 سال قبل لگی تھی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ عمارتوں کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں اور فائر برگیڈ کو بلند منزلوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت سے تعلق رکھنے والی ملعونہ خاتون سیاست دان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کر دی
ایمرجنسی کی صورتحال
سیکریٹری برائے سیکیورٹی تانگ پنگ کیونگ نے کہا ہے کہ ایک ایمرجنسی مانیٹرنگ اور سپورٹ سینٹر قائم کردیا گیا ہے تاکہ آتشزدگی کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔ حکام کے مطابق آگ کے پھیلنے کی رفتار "غیر معمولی" تھی۔
عمارتوں کی مرمت اور متاثرین کی بحالی
عمارتوں میں اُس وقت مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا، اور بیرونی حصے پر بانس کی اسکیفولڈنگ لگی ہوئی تھی، جس سے آتشزدگی مزید شدید ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سینکڑوں افراد کو عارضی شیلٹرز میں منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ جن رہائشیوں کے گھر مکمل طور پر متاثر ہوئے ہیں، انہیں ایمرجنسی ہاؤسنگ یونٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔








