ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 44 افراد ہلاک، 279 سے زائد لاپتا

ہانگ کانگ میں ہولناک آتشزدگی

تائی پو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہانگ کانگ کے شمالی علاقے تائی پو میں بدھ کے روز ہائی رائز رہائشی عمارتوں میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک کم از کم 44 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 41 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، اور درجنوں زخمی ہیں۔ 300 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائرفائٹرز پوری رات جدوجہد کرتے رہے اور دھواں دور دور تک پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی ایس سی سے منتخب کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی تعیناتیاں فوری طور پر کی جائیں ، ڈاکٹر شاہد ملک

آگ کی شدت اور حالات

32 منزلہ رہائشی ٹاورز میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیلی، عمارت کے اطراف بانس کے اسکیفولڈنگ اور گرین کنسٹرکشن جالی موجود تھی، جنہیں حفاظتی خدشات کی بنا پر حکومت مارچ سے مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کر چکی تھی۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دے دی

فائرفائٹرز کی کوششیں

آتشزدگی کے دوران 31 منزلہ ٹاورز سے گھنا کالا دھواں اٹھتا رہا جبکہ آسمان سرخ شعلوں سے روشن تھا۔ فائربریگیڈ کے ڈیپٹی ڈائریکٹر ڈیریک آرمسٹرانگ چان کے مطابق اندھیرا ہونے کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں اور دو عمارتوں تک رسائی میں ابھی بھی مشکلات ہیں کیونکہ اندر کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس CCD کے مقابلے میں ہلاک

جانی نقصان اور زخمی

انہوں نے بتایا کہ شعلے اتنے شدید تھے کہ فائرفائٹرز کو مکینوں کی مدد کی اپیلوں کے باوجود آگے بڑھنے میں خطرات کا سامنا کرنا پڑا اور گرتا ملبہ اور اسکیفولڈنگ بھی رکاوٹ بنتے رہے۔ فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور آنے کے 2 ماہ بعد مجھے بطور ڈائریکٹر فیلڈ پروجیکٹس فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، 1982ء میں گھر کا نقشہ بنوانے کی غرض سے آرکیٹیکٹ سے ملا۔

آتشزدگی کا مقام اور متاثرین

آگ وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس میں لگی، جس میں آٹھ بلاکس پر مشتمل 2 ہزار فلیٹس ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ کتنے افراد عمارت کے اندر موجود ہو سکتے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، جبکہ 16 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آتشزدگی کی معلومات

فائر فائٹر عملے کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع دوپہر 2 بج کر 51 منٹ پر ملی، اور پھر شام 6:22 پر اسے نمبر 5 الارم یعنی سب سے بلند سطح پر قرار دیا گیا۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ پھیل کر ہاؤسنگ بلاکس میں سے سات بلاکس تک پہنچ گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...