مبینہ بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
چودھری پرویز الہٰی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میوزک پروگرام سے واپسی پر اغوا کی کوشش، بھاگنے پر خواجہ سرا ’’وفا‘‘ کو گولیاں مار دی گئیں
وکیل کی جانب سے معافی کی درخواست
روزنامہ جنگ کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی
صحت کی خرابی کی بنیاد پر درخواست
وکیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
عدالت سے استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیچر ٹریننگ اور اسسمنٹ گلوبل ماڈل کے جدید پیٹرن پر کی جائے: وزیر تعلیم پنجاب
کیس کی سماعت
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ کچھ دیر بعد اس کیس پر سماعت کریں گے۔
مبینہ بھرتیوں کا مقدمہ
چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔








