مبینہ بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
چودھری پرویز الہٰی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی کلب چھوڑنے کی پیشکش آگئی
وکیل کی جانب سے معافی کی درخواست
روزنامہ جنگ کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل میں مباحثہ، پاکستان کی تنازعات کے پرامن حل سے متعلق قرارداد منظور
صحت کی خرابی کی بنیاد پر درخواست
وکیل کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
عدالت سے استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ذاتی رنجش پر 8 سالہ بچے کا اغوا، چیخنے پر ملزمان نے سر میں گولی مار دی
کیس کی سماعت
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ کچھ دیر بعد اس کیس پر سماعت کریں گے۔
مبینہ بھرتیوں کا مقدمہ
چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔








