نوازشریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے: شوکت یوسفزئی
شوکت یوسفزئی کا بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کی کمی کا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا: عظمیٰ بخاری کا جمشید بٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
نواز شریف کا مطالبہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا مطالبہ اچھا ہے کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ پھر میاں نواز شریف کا بھی احتساب ہونا چاہیے کہ اِنہیں اور ان کی پارٹی کو اقتدار میں کون لایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
احتساب کے بارے میں سینیٹر کامران مرتضیٰ کا بیان
واضح رہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا تھا کہ جنرل فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا بھی احتساب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مشعال یوسفزئی کے لیے پی ٹی آئی ٹکٹ کا معاملہ، بلال غوری نے مریم ریاض وٹو کو وضاحت پر نئے امتحان میں ڈال دیا
وزیرِ مملکت کا ردِ عمل
اس پر وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ردِ عمل میں کہا کہ 2011ء سے لے کر 2018ء تک جن کرداروں نے تحریکِ انصاف کو پروموٹ کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔
نواز شریف کا خطاب
یاد رہے کہ نو منتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اکیلے مجرم نہیں، اِنہیں لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں۔ اِن کا بھی حساب ہونا چاہیے، دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والے خود چور ثابت ہوئے.








