ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان
علی لاریجانی کا پاکستان میں دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جبکہ میڈیا کو بریفنگ کے ساتھ خصوصی انٹرویوز بھی دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: کوکنگ آئل کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیئے
بڑا اعلان اور پاکستانی عوام کے دل جیتنے کی کوشش
تفصیلات کے مطابق علی لاریجانی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ عاصمہ شیرازی نے مجھ سے پوچھا کہ ’’پاکستان اور بھارت ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے آپ کیا کرنے کو تیار ہیں؟‘‘
علی لاریجانی کا جواب
ان کا کہناتھا کہ میں نے جواب دیا ’’پاکستان ایرانی عوام کے لیے نہایت عزیز اور محترم ہے اور ہم پاکستان کو ان مسائل کے حل میں مدد کے لیے ’بلینک چیک‘ دینے کے لیے تیار ہیں، جسے وہ جب چاہیں اور جیسے چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔‘‘
In an interview with @asmashirazi, she asked me: ‘To establish peace between Pakistan and India, and between Pakistan and Afghanistan, what are you prepared to do?’
I replied: Pakistan is very dear and honorable to the Iranian people, and we are prepared to give the Pakistanis a… pic.twitter.com/4W0ZRhLjBv
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) November 26, 2025








