انکم ٹیکس کیسز: سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار
وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کیسز میں نجی بینک کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس کراچی کے دروازے اب ہر کسی کے لیے کھلے ہیں، کوئی بھی شخص اپنا مسئلہ لے کر آ سکتا ہے
سماعت کا پس منظر
روزنامہ جنگ کے مطابق انکم ٹیکس کیسز میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے اسٹے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستانی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد
بینچ کے سامنے دلائل
دوران سماعت نجی بینک کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے کیس میں ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے پاس کسی آرڈر کا دائرہ اختیار نہیں تھا، پہلے سپریم کورٹ کے پاس آئینی مقدمات آتے تو کوئی الگ طریقہ کار نہیں تھا۔
جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا کیس آئینی بینچ کے پاس تھا، جب یہ آرڈر پاس ہوا تب 26ویں آئینی ترمیم نافذ العمل تھی، آئینی بینچ ریگولر مقدمات بھی سنتا تھا، جب قانون بنا تو واضح ہوگیا کہ آئینی مقدمات آئینی بینچ میں جائیں گے، دوسرے کیسز ریگولر بینچ میں جانے چاہیے تھے۔
عدالت کی ریمارکس
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک الگ نظام بن گیا تو اس کا کوئی نہ کوئی مقصد تو ہوگا، دائرہ اختیار سے باہر فیصلہ غیر قانونی ہوتا ہے۔








