وزیر اعظم کا چینی صدر اور قوم سے ہانگ کانگ کی عمارت میں آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان پر اظہار تعزیت

وزیر اعظم کا ہانگ کانگ کی آتشزدگی پر اظہار افسوس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہانگ کانگ کی بلند عمارت میں تباہ کن آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ، چینی قوم اور متاثرین سے تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں ‘ہوا میں چلنے والی ٹرین’، دیکھنے والے حیران رہ جائیں، ویڈیو

وزیراعظم کا پیغام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اس تباہ کن آتشزدگی کے واقعے سے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر انہیں گہرا دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ: "چین کے صدر شی جن پنگ، چینی قوم اور متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرین کی ہمت اور بحالی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔"

پاکستان کی یکجہتی کا اظہار

’’اے پی پی‘‘ کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اس مشکل کی گھڑی میں چین کے عوام اور حکومت، خاص طور پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...