قطر اور پاکستان میں تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
قطر اور پاکستان کے درمیان تعاون کا فروغ
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر اور پاکستان نے تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں سود اور مبینہ بھتہ خوروں سے دل برداشتہ خاتون کی پراسرار موت کے بعد انصاف نہ ملنے پر شوہر نے بھی خودکشی کرلی
اہم ملاقات
تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے قطر کی وزیرِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم لولوہ بنت راشد الخاطر سے ملاقات کی، جس میں تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فنکارہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر کو دو سال قید
تعاون کے کلیدی شعبے
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بنیادی تعلیم، سکلز ڈویلپمنٹ، ٹیکنیکل و ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹیوٹ)، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور ڈیجیٹل لرننگ جیسے کلیدی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزرائے تعلیم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قطر اور پاکستان کا بڑھتا ہوا اشتراک نہ صرف تعلیمی معیار اور نوجوانوں کی روزگار سے متعلق مہارتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو زیادہ بااختیار بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تاثر درست نہیں کہ آٹھ ججز نے آئین میں 3 دن کی ٹائم لائن کو تبدیل کیا،سلمان اکرم راجہ کے مخصوص نشستوں کے کیس میں دلائل
پاکستان کی تعلیمی اصلاحات
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق وجیہہ قمر نے پاکستان میں جاری تعلیمی اصلاحات، بالخصوص ٹیوٹ میں جدت، سٹیم، بچیوں کی تعلیم اور کمپٹینسی بیسڈ لرننگ کے فروغ سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے قطر کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔ دونوں جانب سے ادارہ جاتی تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبے، استعداد کار میں اضافے کے پروگرامز اور جامعات، ٹیوٹ اداروں اور تعلیمی حکام کے مابین تعاون کے نئے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔
بلند مقاصد کی تکمیل
وزرائے تعلیم نے طلباء و اساتذہ کے تبادلوں، تکنیکی تعاون اور تعلیمی گورننس و اسکلز ڈویلپمنٹ کے بہترین تجربات کے تبادلے کے لیے منظم فریم ورک مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔ وجیہہ قمر نے حکومتِ قطر کی جانب سے گرم جوش میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور تعلیم کے شعبے میں قطر کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








