لاہور میں چالان جمع نہ کروانے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع، کس کس کی گاڑی پکڑی گئی ؟ جانیے
کریک ڈاؤن کا آغاز
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں چالان جمع نہ کروانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ ہاٹ لائن ”1373” اور ”گرین پنجاب ایپ” کا افتتاح، بھارتی پنجاب کیساتھ کلائیمیٹ ڈپلومیسی شروع کرنی چاہیے: مریم نواز
سرکاری گاڑیوں کی پکڑ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور اطہر وحید نے بتایا کہ چالان جمع نہ کرانے پر ایڈیشنل سیشن جج سمیت متعدد سرکاری گاڑیاں پکڑی گئیں اور تمام گاڑیوں کو ای چالان جمع نہ کرنے پر روکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مارچ، 9 مئی کا حملہ غلط تھا، عمران خان کی بری چیزیں بھی ہیں :حمزہ علی عباسی
چالان کی تفصیلات
ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی کے 9 چالان تھے، جن کا 4300 جرمانہ جمع کروانے کے بعد گاڑی کو چھوڑا گیا۔ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر کے ذمہ 7 چالان تھے۔ اس کے علاوہ سرکاری بینک کی گاڑی کو 10 اور لیسکو کی گاڑی کو 14 چالان پر پکڑا گیا۔ اوور سیز کے ڈائریکٹر اور سائبر کرائم کی گاڑیوں کو بھی پکڑ لیا گیا۔
چالان کی ادائیگی
سی ٹی او کا کہنا تھا کہ پکڑی جانے والی تمام گاڑیوں کو چالان کی ادائیگیوں کے بعد چھوڑا گیا۔








