وفاقی محتسب نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا

وفاقی محتسب کا نوٹس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سربراہی میں پرویز حلیم راجپوت، خالد سیال اور جمیل احمد پر مشتمل ایک معائنے ٹیم اتھارٹی کے دفتر بھیجی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر خان مینگل سے مسلم لیگی وفد کی ملاقات، بیٹے کی شہادت پر تعزیت کی۔

معائنہ ٹیم کا دورہ

معائنہ ٹیم نے اپنے دورے کے دوران کسٹمرز کی شکایات سننے کے بعد اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران شکایات کا جائزہ لیا۔ کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر دی ہے۔ وفاقی محتسب نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تمام رہائشی منصوبوں کی ٹائم لائن دے اور جو الاٹی اپنی تمام اقساط ادا کر چکے ہیں، اتھارٹی ان پر کوئی سر چارج نہ لگائے۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ اتھارٹی اپنے تمام منصوبوں مکمل ہونے تک ان کی اپ ڈیٹ رپورٹ ہر ماہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: لیسکو کے فنکشنل ہیڈز کا اہم اجلاس، بجلی چوری اور کرپشن کیخلاف پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

الاٹیوں کے لئے رعایت

انہوں نے کہا کہ ایف 154 کے ایسے الاٹی جو فوت ہو چکے ہیں اور ان کے ورثاء کو 15 جنوری 2026ء تک اگلی قسط جمع کرانے کا نوٹس دیا گیا ہے، انہیں قسط جمع کرانے کے لئے تین ماہ کی رعایت دی جائے۔ دورے کے دوران اتھارٹی کے مختلف منصوبوں میں لاکھوں روپے جمع کرانے والے کسٹمرز نے شکایت کی کہ اتھارٹی کے اکثر منصوبے غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ متعدد منصوبوں کو چودہ پندرہ سال ہو گئے ہیں اور ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی درسگاہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی ساری ذمہ داری ادارہ کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے، لیگی رہنما چودھری نورالحسن تنویر کا دعویٰ

شکایات کا فوری ازالہ

ٹیم نے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کر کے شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہی ہدایات دیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلا ئز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ظفر اقبال نے ٹیم کو یقین دہانی کرائی کہ F4 اور F5 میں پلاٹوں سے محروم رہ جانے والے تمام الاٹیوں کو عنقریب شروع ہونے والے اگلے سیکٹرز میں پلاٹ الاٹ کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا طبی معائنہ، ذاتی معالج نے صحت تسلی بخش قرار دیدی

پراجیکٹس کا شیڈول

ٹیم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اتھارٹی کے تمام رہائشی منصوبوں پر مارچ 2026ء تک کام شروع کر دیا جائے گا۔ گرین انکلیو - II کے الاٹیوں کو دسمبر 2027ء تک قبضہ دے دیا جائے گا۔

لائف اسٹائل اپارٹمنٹس کی ترقی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ G3 میں لائف اسٹائل اپارٹمنٹس کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ بورڈ نے یہ منظوری بھی دے دی ہے کہ لائف اسٹائل پروجیکٹ کے کمرشل ایریا سے حاصل ہونے والی رقم سے الاٹیوں کو رعایت دی جائے گی اور منصوبے کو مارچ 2026ء تک مکمل کیا جائے گا۔ ٹیم نے اتھارٹی کے مختلف رہائشی منصوبوں میں رجسٹریشن کرانے والوں کی شکایات پر اتھارٹی کو موقع پر ہی احکامات دیے اور بعض شکایت کنندگان کے نام الاٹیوں کی لسٹ میں شامل کروا کر انہیں فوری ریلیف دلادیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...