ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کی تشویش

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی میں گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کی سیلاب متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل

دھرنے کی صورتحال

میں دھرنے میں آنا چاہتا تھا مگر بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں نے منع کیا۔ سہیل آفریدی نے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ اس حکومت کے پاس کوئی اختیار ہے؟ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر حکومت سے مذاکرات ہوئے لیکن ان کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افسوس پیسے کی چمک، رشتوں کی قدر اور احساس بھی بھلا دیتی، باہر جانے والوں میں اکثر یت غریب گھرانوں سے تھی، وہاں جاکر جم کر محنت کرتے۔

عوامی رائے

ان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو جو ہوا، 23 نومبر کو بھی وہی ہوا۔ یہ سمجھتے ہیں کہ عوام کا جمہوریت پر بھروسہ اٹھ جائے گا۔ حالیہ ضمنی الیکشن میں 95 فیصد لوگ ووٹ دینے نہیں نکلے، پنجاب کے عوام نے ووٹ نہ دے کر بانیٔ پی ٹی آئی سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ میں چچا اور کزن کی زیادتی کے بعد حاملہ ہونیوالی لڑکی نے خود کشی کرلی

حکومتی کارکردگی

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر ہمارے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ میں نے کسی سے بات کرنے کی بات نہیں کی، کیونکہ ان کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک

عالمی مالیاتی ادارے کا موقف

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ صحافیوں کو چاہیے کہ 5300 ارب کی کرپشن پر بات کریں، یہ پیسہ عام آدمی کے ٹیکس کا پیسہ ہے، بے روزگاری آسمان کو چھو رہی ہے، نوجوان پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

این ایف سی اجلاس

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سوال اُن سے بھی ہوگا جنہوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا۔ این ایف سی میں اپنے صوبے کا مقدمہ لڑنے کے لیے شرکت کروں گا کیونکہ حکومت نے 4 مرتبہ این ایف سی اجلاس ملتوی کیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...