پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی
وزیر داخلہ کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وائٹ ہاؤس کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے، مولانا طاہر اشرفی کا دعویٰ
پاکستان کی مکمل یکجہتی
اپنے ایکس بیان مین انہوں نے کہا پاکستان اس مشکل وقت میں حملے کے تمام متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکا کی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس ، شاہ محمود قریشی پر 2 دسمبر کو فرد جرم عائد ہو گی
ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی امید
وزیر داخلہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اور دنیا بھر کو دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھنی ہو گی۔
ٹویٹر بیان
Deeply shocked by the terrorist shooting near the White House that wounded two U.S. National Guard members. Praying for them and all affected. U.S. Secretary of Homeland Security Kristi Noem @KristiNoem, CDA Natalie Baker, @nataliebakerusa Pakistan stands in solidarity with the…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 27, 2025








