پاکستان ریلوے کا مال گاڑیوں کو ٹریک کرنے کے لیے ان پر ٹریکنگ ڈیوائس لگانے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے کا نیا ٹریکنگ منصوبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مال گاڑیوں کی ٹریکنگ کا منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس منصوبے میں دیگر ادارے بھی پاکستان ریلوے کی معاونت کریں گے۔ ٹریکنگ کا منصوبہ اس سال دسمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
ٹریکنگ ڈیوائس کی تنصیب
سما ٹی وی کے مطابق مال گاڑیوں کو ٹریک کرنے کے لیے ان میں ٹریکنگ ڈیوائس لگائی جائے گی جس سے مال گاڑی کی لوکیشن اور صورتحال کو ٹریک کیا جا سکے گا، مال گاڑی میں کسی خرابی یا اسے شیڈ میں شفٹ کرنے کی صورت میں ریلوے حکام کو اس کا علم ہوجائے گا۔
منصوبے کی شروعات
منصوبہ کراچی سے شروع ہوگا جس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔ پاکستان ریلوے کے پاس اس وقت دو ہزار کے قریب مال گاڑیاں موجود ہیں۔








