یہ بھی تاریخ بن رہی ہے، ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کے سامنے 8ویں بار ریاست نے پولیس کھڑی کی ،صحافی امیر عباس
تاریخی لمحہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی امیر عباس کا کہنا ہے کہ یہ بھی تاریخ بن رہی ہے، ایک صوبے کے وزیراعلی کے سامنے آٹھویں بار ریاست نے پولیس کھڑی کی اور اسے طاقت سے اپنا اور عمران خان کا آئینی حق استعمال کرنے سے روکا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی
اقدامات کا اثر
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے جو عمل سے عام طور پر سخت ہوتا ہے۔ نفرت، غصہ اور انتقام جتنا جلدی ٹھنڈا کر دیا جائے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے، لیکن ریاست ٹھنڈا کرنے کے بجائے اور بھڑکا رہی ہے، طیش دلا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
یہ بھی تاریخ بن رہی ہے، ایک صوبے کے وزیراعلی کے سامنے آٹھویں بار ریاست نے پولیس کھڑی کی اور اسے طاقت سے اپنا اور عمران خان کا آئینی حق استعمال کرنے سے روکا، یاد رکھیں کہ ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے جو عمل سے عموماً سخت ہوتا ہے، نفرت، غصہ اور انتقام جتنا جلدی ٹھنڈا کر دیا جائے اتنا ہی… https://t.co/TYCparNQxC
— Ameer Abbas (@ameerabbas84) November 27, 2025








