واضح اور دو ٹوک مطالبہ کرتے ہیں عمران خان تک فوری، بلا تاخیر اور بلا رکاوٹ اہلِ خانہ اور قانونی ٹیم کو پہنچائی جائے، اسد قیصر
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم واضح اور دو ٹوک مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان تک فوری، بلا تاخیر اور بلا رکاوٹ اہلِ خانہ اور قانونی ٹیم کی رسائی فراہم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں کار سے 3 افراد کی لاشیں برآمد
عمران خان کی صحت اور صورتحال
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے شفاف اور باضابطہ وضاحت جاری کی جائے، تاکہ بے بنیاد افواہوں کا سلسلہ ختم ہو اور قوم سچائی سے آگاہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کے اعزاز میں شارجہ میں ظہرانہ
عمران خان کا مقام
میں خبردار کر رہا ہوں کہ عمران خان پاکستانی قوم کی پہچان ہے. اگر ان کے ساتھ کسی قسم کا ناروا سلوک کیا گیا تو یہ اس فارم 47 کی ناجائز حکومت کے لیے ان کے تابوت میں آخری کیل ہوگا.
اسد قیصر کا ٹویٹر بیان
ہم واضح اور دو ٹوک مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1. عمران خان تک فوری، بلا تاخیر اور بلا رکاوٹ اہلِ خانہ اور قانونی ٹیم کی رسائی فراہم کی جائے۔
2. اُن کی صحت اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے شفاف اور باضابطہ وضاحت جاری کی جائے، تاکہ بے بنیاد افواہوں کا سلسلہ ختم ہو اور قوم سچائی سے آگاہ ہو… https://t.co/v1uIVyYuvj— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) November 27, 2025








