پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یو اے ای کی طرف سے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم اور سردار ضیاءالقمر کو وزیر بلدیات بننے پر مبارکباد
پروگرام کا آغاز
دبئی (طاہر منیر طاہر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یو اے ای (PYO UAE) نے پاکستان آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم اور سردار ضیاءالقمر کو وزیر بلدیات بننے پر اظہار تشکر کے لیے ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا۔ تقریب کی میزبانی سردار کامران الٰہی، سینئر نائب صدر پی آئی او گلف نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی گجومتہ میں گھریلو تشدد کی شکار لڑکی کے گھر پہنچ گئیں ،تشددکسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا: حنا پرویز بٹ
پروگرام کی قیادت
یہ پروگرام پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کی سینئر قیادت کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نائب صدر نثار خٹک، سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار علی مغل، سینئر نائب صدر دبئی شفیق الرحمان صدیقی، اور پیپلز پارٹی کے راہنما امین سرگانہ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 مرتبہ ایم این اے بنا ہوں، اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا: وفاقی وزیر خالد مقبول
شرکاء کا اظہار خوشی
شرکاء اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یو اے ای کے ضلع باغ کے عہدیداروں نے آزاد کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت سنھالنے، فیصل ممتاز راٹھور کے وزیراعظم بننے، اور سردار ضیاءالقمر کو وزارت تعمیرات عامہ کا قلمدان سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون اغوا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پر اظہارِ برہمی
مقررین کی نیک خواہشات
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے عہدیداران نے خوشی کا اظہار کیا اور حکومت وقت کو کم وقت میں زیادہ ترقی دینے اور عوام کی توقعات پورا کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آئندہ کے لائحہ عمل کی مشاورت
پروگرام کے اختتام پر ضلع باغ پیپلز پارٹی اور پی وائی او کے کارکنان نے 4 دسمبر کو ضلع باغ میں پیپلز پارٹی کے پاور شو کو کامیاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ عوام کی شمولیت کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی۔ اس موقع پر یواے ای کے قومی دن اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے بھی دعائیں کی گئیں۔ پروگرام کے خاتمے پر شرکاء نے کیک کاٹا اور مستقبل میں پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔








