حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام، اجلاس ملتوی
قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی ناکامی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا کرنے میں ناکام ہو گئی جس کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے اسلامی ملک میں 6 شدت کا زلزلہ
کورم کی نشاندہی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محبوب جان نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کی رہائی،20 جنوری سے پہلے فیصلہ متوقع
اجلاس کی کارروائی معطل
کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر سردار ایاز صادق کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی معطل کرنا پڑ گئی، قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
اجلاس کے لیے ارکان کی ضرورت
قومی اسمبلی میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 240 ہے، اجلاس کے کورم کے لیے 84 ارکان کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے۔








