مسابقتی کمیشن نے شوگر ملز کا کارٹل پکڑ لیا
اسلام آباد: شوگر ملز کی جانب سے کارٹل بنانے پر کاروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسابقتی کمیشن کی جانب سے پنجاب کی 10 شوگر ملز کو کارٹل بنانے پر شوکاز جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف کے اثرات یورپی کرنسی پر بھی نمودار، پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو 8 روپے مہنگا
گنے کی قیمتوں پر اثر
روزنامہ جنگ کے مطابق مسابقتی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کا فیصلہ گٹھ جوڑ بناکر کیا۔ شوگر ملوں نے کارٹل بنا کر گنے کی قیمت 400 روپے فی من فکس کی، جس میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کے ایف ایل کک باکسنگ ایونٹ، پاکستان کی بشریٰ اختر نے تاریخ رقم کردی
خفیہ میٹنگ اور فیصلے
مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز نے 10 نومبر کو ایک مل میں خفیہ میٹنگ کی۔ جس شوگر مل میں خفیہ میٹنگ ہوئی، اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 8 لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم ہونے کا انکشاف
کرشنگ کا آغاز اور قانونی تحفظات
اعلامیے کے مطابق شوگر ملز نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ کرشنگ 28 نومبر سے شروع کی جائے گی۔ میٹنگ میں کئی شوگر ملز کے نمائندے آن لائن بھی شامل ہوئے۔ کارٹل بنا کر قیمتیں فکس کرنا مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
جواب کا اجرائ
اعلامیے کے مطابق کمیشن نے شوگر ملز سے 14 دن میں تحریری جواب طلب کیا ہے۔ کرشنگ میں تاخیر سے چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔








