عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام
سونے کی قیمتوں میں استحکام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو روز سے بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی میں لاہور کا تیسرا نمبر، پہلے نمبر پر پاکستان کا کونسا شہر ہے؟ جانیے
ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
جمعہ کو ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا، جس کے باعث فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ، 38 ہزار 862 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد آرمی چیف کا پہلا بیان سامنے آگیا
10 گرام سونے کی قیمت
اس طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ردوبدل نہ ہونے کی وجہ سے قیمت 3 لاکھ، 76 ہزار 253 روپے پر مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل گرانے کے بعد جے 10 بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں بھاری اضافہ
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا نہیں ہوا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار، 165 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماضی کی قیمتوں کا جائزہ
واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت نہیں بڑھی تھی، دو دن قبل فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔








