پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
پنجاب آٹزم سکول کا نام تبدیل ہونے والا ہے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایرانی کیفے کیوں بند ہو رہے ہیں؟
نیا نام مریم نواز سکول
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خصوصی تعلیم نے پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر ترمیمی بل منظور کرلیا، جس کے بعد ادارے کا نیا نام مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی:گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے، ڈالر اور سونا لے اڑی
بل میں کوئی اضافی ترمیم نہیں
بل کے متن کے مطابق نام کی تبدیلی کے سوا قانون میں کوئی اضافی ترمیم شامل نہیں کی گئی۔
منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا جائے گا
ترمیمی بل اب منظوری کے لیے دوبارہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔








