اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے، میرا مقصد ملک کے لیے ٹرافی جیتنا ہے جس کے لیے بہت محنت کر رہا ہوں،بابراعظم
بابر اعظم کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی 12سال بعد نکال لی گئی
کھیل کی وجہ سے خوشی
سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کے لیے بہت ہی مختلف احساس ہوتا ہے۔ میرا خواب تھا کہ میں بطور کھلاڑی ملک کی نمائندگی کروں اور یہ میرا وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رشبھ پنت آئی پی ایل تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
کیون پیٹرسن کا سوال
کیون پیٹرسن نے سوال کیا کہ اے بی ڈی ویلیئرز آپ کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں تو میں کون سے نمبر پر ہوں، دوسرے یا تیسرے؟
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے متعلق پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا
بابر کا دلچسپ جواب
جس پر بابر اعظم نے کہا کہ ’نہیں چھٹے یا شاید ساتویں‘۔ بابر کے جواب پر دونوں نے زوردار قہقہہ لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر احتجاج شروع
کامیابی کی جستجو
بابر اعظم نے مزید کہا کہ مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے۔ میں انسان ہوں، کبھی کبھار ہم فیل ہوجاتے ہیں لیکن اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے۔ جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں تو اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے۔ میرا مقصد ملک کے لیے ٹرافی جیتنا ہے جس کے لیے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔
ٹویٹر پر بابر اعظم کے خیالات
Babar Azam Opens Up On World Cup Dreams & Captaining His Country ????
Check Out Our BIG Interview NOW on YouTube, go SUBSCRIBE! pic.twitter.com/fXFDKnI6iM
— Kevin Pietersen???? (@KP24) November 28, 2025








