آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی آئینی عدالت کا شیڈول
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے لیا گیا
سماعت کی تاریخ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھکر میں اغوا اور قتل کیس کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا ہی شہری کے قاتل نکلے
از خود نوٹس کی تفصیلات
سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا، تاہم 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس کے تمام معاملات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔
واقعہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا۔ بعد میں کینیا پولیس نے اسے غلط شناخت کا واقعہ قرار دیا، مگر تحقیقات میں ان کے مؤقف میں واضح تضادات سامنے آئے۔








