حلیم عادل شیخ گرفتار
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کا سرکاری اعزازات واپس کرنے کا اعلان
احتجاج کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں نے احتجاج کیا تھا، حلیم عادل شیخ اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مظاہرے کیلئے پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا سے آنے والی سرکاری مشینری ضبط کر لی
حلیم عادل شیخ کا بیان
’’جنگ ‘‘ کے مطابق حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کروانے پر یہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔








