عوامی نیشنل پارٹی نے 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت کر دی
پشاور میں اے این پی کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی انجینئر احسان اللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین کسی فردِ واحد، ذاتی اقتدار یا ادارہ جاتی بالادستی کے حصول کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔ آئینی ترامیم کا مقصد صرف عوامی مفاد، صوبائی حقوق کا تحفظ، وفاقی انصاف اور جمہوری استحکام ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: منی پور میں احتجاج اور توڑ پھوڑ شروع
28ویں آئینی ترمیم کی حمایت
ترجمان نے مزید کہا عوامی نیشنل پارٹی کا اصولی، غیر متزلزل اور واضح مؤقف 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت صرف اس صورت میں کرے گی جب حکومت ستائیسویں آئینی ترمیم کے دوران کیے گئے وعدوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائے۔ اے این پی صوبائی حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نومنتخب امریکی صدر کے مشیر نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا
اٹھارویں آئینی ترمیم کی اہمیت
اٹھارہویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی خودمختاری اور صوبائی حقوق سے متعلق تمام آئینی تحفظات بغیر کسی تبدیلی یا کمی کے برقرار رکھے جائیں۔ 28ویں آئینی ترمیم میں ہائیڈل پاور پیدا کرنے والے صوبوں کے لیے بجلی پر آئینی ریلیف دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دریائے راوی کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا
پیش کردہ تجاویز
ہائیڈل پاور پیدا کرنے والے صوبوں میں بجلی کے استعمال پر کوئی وفاقی ٹیکس، سرچارج یا اضافی لاگت عائد نہ کی جائے۔ ایسے صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے 500 یونٹس تک بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کی جائے۔ تمباکو کاشت کرنے والے کسانوں پر عائد تمام ٹیکس فوری طور پر ختم کیے جائیں، جبکہ خام تمباکو کی خریداری پر صنعتوں سے وصول ہونے والا مکمل ٹیکس اس صوبے کو دیا جائے جہاں یہ تمباکو پیدا ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
28ويں آئینی ترمیم پر جاری بحث/عوامی نیشنل پارٹی کا موقف
پاکستان کا آئین کسی فردِ واحد، ذاتی اقتدار یا ادارہ جاتی بالادستی کے حصول کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔ آئینی ترامیم کا مقصد صرف عوامی مفاد، صوبائی حقوق کا تحفظ، وفاقی انصاف اور جمہوری استحکام ہونا چاہیے۔ عوامی نیشنل پارٹی کا… pic.twitter.com/oLq4sstywl
— Awami National Party (@ANPMarkaz) November 28, 2025








