دوشنبے میں چینی سفارتخانے نے شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری انخلاء کی ہدایت کر دی
چینی شہریوں کی ہلاکت کا واقعہ
دوشنبے (مانیٹرنگ ڈیسک) تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد دوشنبے میں چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری طور پر انخلاء کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سروائییکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لانچ کی تو سارے افلاطون باہر آگئے، مصطفی کمال
ڈرون حملہ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق تاجک حکام نے بتایا ہے کہ 26 نومبر کی رات افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ کیا گیا، حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہوئے۔ "جیو نیوز" کے مطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں چینی سفارتخانے نے بیان میں کہا ہے کہ تاجکستان افغانستان سرحد کے قریب حملے میں 3 چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ یہ واقعہ بدھ کی شام تاجکستان کے جنوب مغربی صوبے ختلان میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کی ہمشکل ڈاکٹر اقدس اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی ہیں؟
چینی سفارتخانے کا رد عمل
چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری طور پر انخلاء کی ہدایت کردی۔
چین کی طرف سے تحقیقات کا مطالبہ
خبر ایجنسی کے مطابق چین نے تاجک حکام سے حملے کی تحقیقات کرنے پر زور دیا۔ چینی سفارتخانے نے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، جبکہ افغان انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔








