بوریوالا یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والا اسسٹنٹ پروفیسر گرفتار
وہاڑی میں طالبات کے خلاف ہراسانی کا معاملہ
وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بوریوالا یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے پر وہاڑی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔
پولیس کی کارروائی
ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے سوشل میڈیا پر اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے طالبات کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سختی سے نوٹس لیا تھا۔ پولیس تھانہ شیخ فاضل نے سب انسپکٹر دلشاد حسین کی مدعیت میں اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل ملک کاظم حسین پر مشتمل ٹیم نے ملزم کو گرفتار کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔
ڈی پی او کا بیان
ڈی پی او وہاڑی کے مطابق خواتین کو تعلیمی اداروں، بازاروں اور کام کرنے والی جگہوں پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسی شکایت پر فوری ایکشن ہوگا۔








