سری لنکا: سمندری طوفان اور سیلاب سے ہلاکتیں 123 ہوگئیں
سمندری طوفان دتوا کے اثرات
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
ہلاکتوں کی تفصیلات
سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے 123 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طوفانی بارشوں کے باعث اب تک 130 افراد لاپتا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس کا آغاز ملتوی
لینڈ سلائیڈنگ کے اثرات
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں، شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک ہونے والی بارش لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد سامنے آ گئے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع
متاثرہ افراد کی صورتحال
ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق طوفان اور سیلابی صورتحال کے سبب ملک بھر میں 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ افراد کو اسکولوں اور پبلک مقامات میں منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلاد میں استعمال ہونے والی وہ سبزی جو نیند کو بہتر بنا سکتی ہے
مستقبل کی پیشگوئی
سری لنکن محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقے جو پہلے سے ہی سیلاب سے متاثرہ ہیں وہاں مزید سیلاب متوقع ہے جب کہ دارالحکومت کولمبو میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔
ریسکیو آپریشن
حکام کے مطابق سیلاب کے باعث متعدد افراد نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے رکھی تھی جنہیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔








