پیوٹن دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے، کیا دفاعی معاملات پر کوئی بڑا اعلان ہو گا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
روس کے صدر کا بھارت کا دورہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے، کیا دفاعی معاملات پر کوئی بڑا اعلان ہو گا؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے
دفاعی معاملات پر تبصرہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارتی سیکریٹری دفاع راجیش کمار نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورۂ بھارت میں دفاعی معاملات پر کوئی بڑا اعلان متوقع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے وفد کی کابل میں افغان وزیر خارجہ سے ملاقات
ایس400 سسٹم کی صورتحال
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ دورے کے دوران ایس400 سسٹم پر بھی کوئی پیشرفت متوقع نہیں ہے۔ بھارتی حکومت روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دے گی، اور روس سے ایس400 سسٹم کی ترسیل میں تاخیر پر وضاحت بھی مانگے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب میں سیلاب نے کیا قیامت ڈھائی، کتنے افراد لقمۂ اجل بنے، فصلوں کو کتنا نقصان پہنچا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
دورے میں ممکنہ گفتگو
دورے کے دوران روسی صدر سے اضافی ایس 400 یونٹس کے آرڈر دینے پر بات ہو سکتی ہے۔ ہماری توجہ ہتھیاروں کی فراہمی میں تاخیر کو حل کرنے پر ہے، اور زیر التواء سپلائی کے لیے ٹائم لائنز حاصل کرنے پر بھی ہم توجہ مرکوز کریں گے۔
دورے کی تاریخیں
بھارتی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 4 سے 5 دسمبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔








